Maktaba Wahhabi

اسلامی آداب و احکام

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: سمر اسلامی تربیتی کیمپ

سال شائع: 2016

سونے اور جاگنے کے آداب (1) عشاء کی نماز کے بعد جلد سونے کی عادت ڈالیں اور دیر تک جاگنے سے پر ہیز کریں ۔ (2) سونے سے پہلے کچھ ضروری کام : (۱) بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کر لیں (۲)بسم اللہ پڑھ کر مشک(پانی کے برتن )کا منھ با ندھ دیں ۔ (۳) بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھانک دیں (۴)بسم اللہ پڑھ کر چراغ (لائٹ)بجھا دیں ۔ [مسلم] (۵) گھر میں جلتی ہو ئی آگ چھوڑ کر نہ سوئیں [بخاری ومسلم] (۶)بستر صاف کر لیں ۔ [بخاری ومسلم] (۷) ہاتھ میں کچھ لگا ہو تو صاف کر لیں ۔[احمد ،ابوداود۔صحیح الجامع] (۸) بہتر ہے کہ وضو کر لیں۔[بخاری ومسلم] (3) سونے سے قبل کے اہم اذکار اور دعائیں کئی ایک ہیں ، ان سب کو یا ان میں سے جس قدر ہوسکے پڑھ کر سوئیں : (۱) معوذات : یعنی قل ھو اللہ احد ، قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس ۔[بخاری و مسلم] (۲) آیۃ الکر سی ، اس کے پڑھنے سے رات بھر اللہ کی حفاظت ہوتی ہے اور شیطان قریب نہیں آتا [بخاری] (۳) سورہ بقرہ کے آخر کی دو آیتیں ۔ [بخاری ومسلم] دیگر دعا ئیں:
x
صفحہعنوان
5حرف آغاز
6دو لفظ معلمین سے
7ایمان و عقیدہ
10حدیث و سنت
13سیرت نبوی
15مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن
18غسل اور وضو کے احکام
22جمعہ کے آداب و فضائل
22جمعہ کے دن کے اہم کام :
24بیمار پرسی
25صحت اور بیمار ی
27میت اور جنازہ
30حقوق و معاملا ت
30حقوق اللّٰہ :
30حقوق العباد :
31والد ین کے حقوق
32اولاد کے حقوق
33رشتہ داروں کے حقوق
34پڑوسیوں کے حقوق
36عام مسلمانوں کے حقوق
37آداب اسلام
39سونے اور جاگنے کے آداب
41کھانے پینے کے آداب
44پیشاب پاخانہ کے آداب
46چھینک اور جماہی کے آداب
47لباس کے آداب
49سفر کے آداب
51سلام کے آداب
53راستے کے آداب
55متفرقات
58ماہ محرم اور تعزیہ داری
61شب براءت
63موبائل
66تمباکو مصنوعات
68معلومات عامہ (G.k.)
69اسلامی مہینوں کے نام
Flag Counter