Maktaba Wahhabi

اسلامی آداب و احکام

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: سمر اسلامی تربیتی کیمپ

سال شائع: 2016

آداب اسلام مسجد کے آداب مسجد وں کو قرآن و حدیث میں اللہ کا گھر کہا گیا ہے۔ ان کا احترام ہر مسلمان کا فرض ہے ۔مسجدوں سے متعلق کچھ اہم اصول و آداب یہ ہیں : (۱) جب مسجد میں داخل ہو ں تو دورکعت تحیۃ المسجد پڑھے بغیر نہ بیٹھیں، حتی کہ جمعہ کے دن خطبہ شروع ہونے کے بعد مسجد میں پہنچیں توبھی دو رکعتیں ہلکی پڑھ کر بیٹھیں ۔ [احمد ، مسلم ، ابوداود] (۲) مسجد کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اگر وہاں کوئی گندگی حتی کہ تنکابھی پڑا ہو تو اسے نکال پھینکیں۔ (۳) مسجد میں خرید و فروخت منع ہے (احمد ،سنن اربعہ ۔صحیح الجامع ) (۴) مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کر نا بھی منع ہے ۔اگر کوئی اعلان کرے تو اس سے یہ کہنا چا ہیے ۔(لا رَدَّھا اللّٰہُ عَلیکَ)[یعنی اللہ کرے تمہارا سامان تمہیں نہ ملے]کیو نکہ مسجد یں ان سب کاموں کے لیے نہیں بنائی گئی ہیں۔[مسلم] (۵) مسجد میں کچا لہسن اور کچی پیاز (اسی طرح ہر وہ چیز جس میں ناپسندیدہ بُو ہو )کھا کر آنا منع ہے کیوں کہ اس سے انسانوں اورفرشتوں سب کو تکلیف ہو تی ہے ۔[بخاری و مسلم] پکا ہوا لہسن اور پیاز کھا کر آنے میں کوئی حرج نہیں ۔ (۶) مسجد میں موجود ہوں اور اذان ہو جائے تو نماز اداکرنے سے قبل مسجد سے نہ نکلیں (الا یہ کہ کوئی معقول عذر ہو ) [مسلم] (۷) مسجد میں جائز باتیں کر نا منع نہیں ہے مگر فالتو بکواس، ہنسی مذاق اور گپ شپ کر نا
x
صفحہعنوان
5حرف آغاز
6دو لفظ معلمین سے
7ایمان و عقیدہ
10حدیث و سنت
13سیرت نبوی
15مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن
18غسل اور وضو کے احکام
22جمعہ کے آداب و فضائل
22جمعہ کے دن کے اہم کام :
24بیمار پرسی
25صحت اور بیمار ی
27میت اور جنازہ
30حقوق و معاملا ت
30حقوق اللّٰہ :
30حقوق العباد :
31والد ین کے حقوق
32اولاد کے حقوق
33رشتہ داروں کے حقوق
34پڑوسیوں کے حقوق
36عام مسلمانوں کے حقوق
37آداب اسلام
39سونے اور جاگنے کے آداب
41کھانے پینے کے آداب
44پیشاب پاخانہ کے آداب
46چھینک اور جماہی کے آداب
47لباس کے آداب
49سفر کے آداب
51سلام کے آداب
53راستے کے آداب
55متفرقات
58ماہ محرم اور تعزیہ داری
61شب براءت
63موبائل
66تمباکو مصنوعات
68معلومات عامہ (G.k.)
69اسلامی مہینوں کے نام
Flag Counter