Maktaba Wahhabi

62 - 96
’’ شیطان کوگالی مت دو بلکہ اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو ۔‘‘ غرض گالی دینا اپنی ہی زبان خراب کرنا اور اپنے ہی نامۂ اعمال کو سیاہ کرنے والی بات ہے لہٰذا اس سے بچنا چاہیٔے۔ (۲۷)… دعاء کے آخر میں آمین کہیں : دعاء کے آخر میں دعاء کرنے والا خود بھی آمین کہے جیسا کہ مستدرک حاکم میں حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے : ((أَنَّ النَّبِیَّ صلي ا للّٰه عليه وسلم أَمَّنَ فِیْ دُعَائِہٖ))۔[1] ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعاء کے بعد آمین کہی ۔‘‘ (۲۸) … دعاء [خصوصاً قنوت] کے بعد چہرے پر ہاتھ نہ پھیرنا : اب اِن آدابِ دعاء کے آخر میں یہ بات بھی ذہن نشین کرلیں بلکہ اسے اٹھائیسواں ادب سمجھ لیں کہ نماز کے دوران مثلاً دعائے قنوتِ وتر اور قنوتِ نازلہ کے بعد چہرے پر ہاتھوں کو پھیرنے کا کسی صحیح و صریح حدیث سے پتہ نہیں چلتا ۔ البتہ نماز کے باہر چہرے پر ہاتھوں کو پھیرنے کا پتہ دینے والی بعض روایات ملتی ہیں۔ لیکن وہ سب بھی ضعیف ہیں،اگرچہ بعض سلف صالحین سے نماز کے باہر دعاء کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنے کا پتہ چلتا ہے ۔([2])اور احتیاط اسی میں ہے کہ بعد از دعاء چہرے پر ہاتھ نہ پھیرے جائیں۔
Flag Counter