Maktaba Wahhabi

45 - 96
میں سے کوئی ایک ضرور عطاء فرماتا ہے : یا تو قریب ہی میں اس کی مانگ پوری فرما دیتا ہے ۔ یا اُسے آخرت کیلئے محفوظ رکھ لیا جاتا ہے ۔ یا [اُس کے بدلے ] اُس بندے کی اُسی دعاء کے برابر کوئی آفت و مصیبت دور کردی جاتی ہے ۔‘‘ (۱۶) …دعاء کی قبولیّت کیلئے بے صبری کا مظاہرہ نہ کرنا : دعاء کی قبولیّت کیلیٔے بے صبری کا مظاہرہ نہ کیا جائے یعنی اگر آپ مسلسل اللہ تعالیٰ سے فریاد و دعاء کر رہے ہیں لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا،اور دعاء جلدی قبول نہیں ہو رہی تو بے صبری اور بیقراری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعاء ترک نہ کردیں بلکہ دعاء کو مسلسل جاری رکھیں۔ یوں سمجھئے کہ جب تک کھانا اچھی طرح پک کر تیار نہ ہوجائے اور بچے کے کھانے کا وقت نہ ہوجائے، ماں اپنے بچے کو کھانا نہیں دیتی کیونکہ ماں جانتی ہے کہ کون سا وقت بچے کو کھانا دینے کیلئے مناسب و بہتر ہے اور کون سا نہیں ، لیکن بچہ اپنی نادانی کی وجہ سے روتا اور ضد کرتا ہے کیونکہ وہ دیر کی مصلحت کو نہیں سمجھتا ۔ ایسے ہی انسان بہت سی دعاؤں کو اپنے لیٔے بہتر و مفید سمجھ کر مانگتا ہے اور بہت سی تکلیفوں کو وہ نا پسند کرتے ہوئے اُن سے دور ہونے کی دعاء کرتا ہے حالانکہ واقعہ اس کے خلاف ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ بقرہ ، آیت:۲۱۶ میں ارشاد فرمایا ہے : { عَسیٰ أَنْ تَکْرَہُوْا شَیْئًا وَ ہُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَ عَسیٰ أَنْ تُحِبُّوْا شَیْئًا وَہُوَ شَرٌ لَّکُمْ وَاللّٰہُ یَعْلَمُ وَ أَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ} ’’ ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو نا پسند کرو، اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو، اور یہ
Flag Counter