Maktaba Wahhabi

اسلامی آداب و احکام

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: سمر اسلامی تربیتی کیمپ

سال شائع: 2016

چاہے نیند کی حالت میں نکلے (جیسے احتلام)یا بیداری کے حالت میں ۔ (۲) مجامعت کے بعد ۔ مرد کا عضوتناسل عورت کی شرم گاہ میں صرف داخل ہوجائے تب بھی دونوں پر غسل واجب ہوگا ۔چاہے منی خارج ہو یا نہ ہو۔ (۳) حیض(ماہواری )کا خون بند ہونے کے بعد ۔(۴) نفاس (ولادت کے وقت آنے والا خون)بند ہونے کے بعد ۔ دیگر احکام: ناپاک مرد وعورت کے کیے نماز پڑھنا اور بیت اللہ کا طواف کرنا جائز نہیں ۔ قرآن پڑھنے اور چھونے کے بارے میں اور مسجد میں ٹھہرنے کے بارے میں اختلاف ہے ۔احتیاط کا تقاضا ہے کہ پر ہیز کیا جائے، دوسرے عام ذکر واذکار اور دعائیں وغیرہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔ اسی طرح جُنبی شخص سے ملنے جلنے اور مصافحہ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔حیض ونفاس والی عورت سے مجامعت جائز نہیں ۔ البتہ شرم گاہ کے علاوہ جسم کے بقیہ حصہ سے استفادہ کر نا جائز ہے ۔ حیض ونفاس والی عورتیں نہ نماز پڑھیں گی نہ روزہ رکھیں گی ۔پاکی کے بعد روزوں کی قضا کر یں گی، نماز کی نہیں۔ غسل کے ساتھ اگر وضو کر چکا ہے تو اس وضو سے نماز وغیرہ پڑھی جا سکتی ہے ،دوبارہ وضو کر نا ضروری نہیں ہے ۔ لیکن یہ خیال رہے کہ وضو کے بعد براہ راست ہاتھ سے شرم گاہ نہ چھوئے ہو ۔ نواقض و ضو: درج ذیل حالات میں وضو ٹوٹ جاتا ہے :(۱) ہوا خارج ہونے سے ۔(۲) پیشاب یا پاخانہ ہونے سے۔ (۳) مذ ی نکلنے سے (مذی اس لیس دار پانی کوکہتے ہیں جو شہوت کے وقت شرم گاہ کے
x
صفحہعنوان
5حرف آغاز
6دو لفظ معلمین سے
7ایمان و عقیدہ
10حدیث و سنت
13سیرت نبوی
15مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن
18غسل اور وضو کے احکام
22جمعہ کے آداب و فضائل
22جمعہ کے دن کے اہم کام :
24بیمار پرسی
25صحت اور بیمار ی
27میت اور جنازہ
30حقوق و معاملا ت
30حقوق اللّٰہ :
30حقوق العباد :
31والد ین کے حقوق
32اولاد کے حقوق
33رشتہ داروں کے حقوق
34پڑوسیوں کے حقوق
36عام مسلمانوں کے حقوق
37آداب اسلام
39سونے اور جاگنے کے آداب
41کھانے پینے کے آداب
44پیشاب پاخانہ کے آداب
46چھینک اور جماہی کے آداب
47لباس کے آداب
49سفر کے آداب
51سلام کے آداب
53راستے کے آداب
55متفرقات
58ماہ محرم اور تعزیہ داری
61شب براءت
63موبائل
66تمباکو مصنوعات
68معلومات عامہ (G.k.)
69اسلامی مہینوں کے نام
Flag Counter