Maktaba Wahhabi

اسلامی آداب و احکام

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: سمر اسلامی تربیتی کیمپ

سال شائع: 2016

بِسْمِ اللّٰہِ الْرَّ حْمٰنِ الْرَّحِیْم حرف آغاز الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین، نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ أجمعین، أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه وحدہ لا شریک لہ، وأشھد أن محمداً عبدہ ورسولہ، أما بعد : اہم اسلامی آداب و احکام پر مشتمل یہ مختصر مجمو عہ سمراسلامی تر بیتی کیمپ کے طلبہ و طالبات کے لیے تیار کیا گیا ہے جو چند سالو ں سے نوجوانان محلہ لچھی پورہ مؤ کی توجہ سے مسجد السلف الصالح میں گرمی کی چھٹیوں میں جاری ہوتا ہے ، دو تین سالوں تک اس پروگرام میں تقاریر اور دروس سے شرکائے پروگرام کی تربیت کا کام لیا گیا ، لیکن اس اثناء میں بار بار یہ ضرورت محسوس کی جاتی رہی کہ بچوں کے ہاتھ میں تحریری اور کتابی شکل میں بھی ان دروس کے مضامین موجود ہونے چاہییں تاکہ حسب ضرورت انھیں دہرا سکیں اور ان میں مندرج باتوں کو اپنے ذہن و دماغ میں اتار سکیں ۔ زیر نظر رسالہ اسی ضرورت کی تکمیل کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ کورس میں شریک بچے مختلف عمر اور مختلف رجحان کے حامل ہوتے ہیں۔ ان میں نابالغ،قریب البلوغ، نوجوان اور جوان سب ہوتے ہیں ۔ان کی عمراور قوت ادراک کی رعایت کرتے ہوئے موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے ، ساتھ ہی آسان اور عام فہم زبان کا استعمال کیا گیا ہے ۔کورس کا وقت چونکہ بہت محدود ہوتا ہے اسے نظر میں رکھتے ہوئے الاھم فالاھم کو ہی صرف شامل نصا ب کیا گیاہے تاکہ نو نہالان ملت اسلام کے بنیادی عقائد و احکام سیکھ لیں اور اپنے دین و عقید ہ کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں۔ چونکہ نماز اور ادعیہ و اذکار کی کتابیں الگ سے اس کورس میں شامل ہیں اس لیے اس مختصر مجموعہ میں نماز کے احکام و مسائل اور دعاؤں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
x
صفحہعنوان
5حرف آغاز
6دو لفظ معلمین سے
7ایمان و عقیدہ
10حدیث و سنت
13سیرت نبوی
15مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن
18غسل اور وضو کے احکام
22جمعہ کے آداب و فضائل
22جمعہ کے دن کے اہم کام :
24بیمار پرسی
25صحت اور بیمار ی
27میت اور جنازہ
30حقوق و معاملا ت
30حقوق اللّٰہ :
30حقوق العباد :
31والد ین کے حقوق
32اولاد کے حقوق
33رشتہ داروں کے حقوق
34پڑوسیوں کے حقوق
36عام مسلمانوں کے حقوق
37آداب اسلام
39سونے اور جاگنے کے آداب
41کھانے پینے کے آداب
44پیشاب پاخانہ کے آداب
46چھینک اور جماہی کے آداب
47لباس کے آداب
49سفر کے آداب
51سلام کے آداب
53راستے کے آداب
55متفرقات
58ماہ محرم اور تعزیہ داری
61شب براءت
63موبائل
66تمباکو مصنوعات
68معلومات عامہ (G.k.)
69اسلامی مہینوں کے نام
Flag Counter