Maktaba Wahhabi

8 - 68
جاہلی حسد بعض مستشرقین کا دعویٰ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے مابین عہد جاہلیت کا حسد و بغض پایا جاتا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے ساتھ ہی یہ نفرتیں دوبارہ انگڑائیاں لینے لگیں ۔ بروکلمان [1]کا خیال ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر اسلام کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہوا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ : ’’ جاہلیت کا تعصب وہیں کا وہیں موجود تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقتی طور پر اپنی موجودگی کے دوران اس کو دبانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ مگر جیسے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے چلے گئے تو یہی پرانی نفرتیں اور حسد دوبارہ زندہ ہوگیا۔ ‘‘[2] یہی چیزعبد الماجد منعم نے بھی اسی سے اخذ کی ہے۔ وہ کہتا ہے: جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے ؛ امت اسلامیہ کی قیادت کے متعلق اختلافات سوئے
Flag Counter