Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

ہوئے تھے۔ اگرچہ اس میں رغبت رکھنے والے بہت زیادہ تھے۔‘‘[1] عبد الحمید بخیت کا خیال ہے کہ : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین یہود اور منافقین کے ہاتھوں میں ایک کھلونا تھے۔اور یہود و منافقین اس بات پر قادر ہوگئے تھے کہ ان کے مابین موجود سابقہ اختلافات کو پھر سے ہوا دیں ۔ وہ مزید کہتاہے: ’’ جب انصار سے کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے ہیں ؛ تووہ بڑے غمگین اور پریشان ہوئے۔ اور ان کے نفوس میں بے چینی پائی گئی۔ اس بے چینی و اضطراب کو یہود و نصاری نے ان کے مابین عہد جاہلیت کے قبائلی اختلافات کو بیدار کرنے سے بطور غذا کے استعمال کیا اوراہل عرب کے مابین قدیم قبائلی چپقلش کو پھر سے زندہ کیا ۔‘‘[2] نبیہ عاقل سقیفہ بنی ساعدہ میں ظاہر ہونے والی آراء کا تجزیہ ان الفاظ میں کرتا ہے : ’’وہ اطراف اور آراء جو سقیفہ بنی ساعدہ کے موقعہ پرظاہر ہوئے؛ یہ اسی گھڑی کی پیداوار نہیں تھے۔ بلکہ یہ ان مختلف گروہوں کی آراء و جذبات تھے جو ان نفوس میں بنیادی عامل تھے جن سے مدنی معاشرہ تشکیل پایا تھا اور ان شکووں کو دوبارہ زندگی ملی تھی جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بیان کرنے کی کوئی مجال باقی نہیں تھی۔‘‘[3]
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter