Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت جب سے انصار مدینہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اسلام قبول کیا تھا ؛ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر لوگوں میں سے کسی ایک کے بھی حکم کو ترجیح دینے والے نہ تھے۔ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں اپنی جان و مال اور اولاد سب کچھ آپ کے حکم پر قربان کردیا تھا۔ معرکہ بدر سے کچھ دیر پہلے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے مشورہ کیا تو حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا تھا ’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک ہم آپ پر ایمان لائے ہیں ‘ اورآپ کی تصدیق کی ہے۔ اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ جو کچھ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے لے کر آئے ہیں ‘ وہ حق ہے ۔ اور ہم نے اس پر سمع و اطاعت کے لیے آپ سے پختہ عہد کیا ہے ‘ اور میثاق باندھا ہے۔ اور اے اللہ کے رسول! شاید کہ آپ یہ خیال کرتے ہوں کہ انصار صرف مدینہ میں ہی ہماری مدد کریں گے۔میں انصار کی طرف سے آپ سے کہتا ہوں اور ان کی طرف سے جواب دیتا ہوں : ’’ آپ جہاں چاہیں چلے جائیں ‘ اور جس سے چاہیں تعلق قائم کریں اور جس
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter