Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

خیرامت پھر یہ گمان رکھنا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے مابین عہد جاہلیت کا تعصب اور حسد پایا جاتا تھا؛ ایسی بات وہی انسان کہہ سکتا ہے جس نے تاریخ کا مطالعہ اچھی طرح سے نہ کیا ہو۔وگرنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے متفرق قبائل کو اسلامی اخوت اوربھائی چارے کی لڑی میں پرودیا تھا۔ ان کے درمیان ایک ہی وجہ تعلق باقی تھی اوروہ ہے اسلام ؛ اس کے علاوہ سارے تعلقات ‘ قرابت کی رشتہ داریاں اور خونی رشتے ان لوگوں نے پس پشت ڈال دیے تھے۔ غزوہ بدر کے دن جب انصار میں سے کسی ایک نے حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے بھائی ابو عزیز[1]کو گفتار کرلیا تو اس نے انصاری سے کہا: میرے بھائی کی وجہ سے میرے ساتھ بھلائی کا سلوک کیجیے۔ اس پر حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ نے انصاری سے کہا: ’’ اس کو اچھی طرح کس کر باندھو‘ اس کی ماں بڑی مالدار ہے۔‘‘[2]
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter