Maktaba Wahhabi

77 - 156
اہل حدیث کانفرنسیں تابندہ روایات کی حامل مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ نے لنڈی کوتل سے کراچی تک عاملین سنت کو ایک جگہ جمع کرنے کے لیے آل پاکستان اہل حدیث کانفرنسوں کے اجراء کی تحریک پیش کی۔ اس کا مقصدیہ تھا کہ ملک کے ایک گوشے کے اہل حدیث احباب کو دوسرے گوشے کے اہل حدیث احباب سے واقفیت ہو جائے اور وہ ایک دوسرےکے مسائل کو سمجھیں اور ایک دوسرے کی معاونت اور مساعدت کریں۔ چنانچہ حضرت سلفی رحمہ اللہ کی سعی جمیلہ سے حضرت کی زندگی میں9 مرکزی کانفرنسیں منعقد ہو چکی تھیں۔ تفصیل حسب ذیل ہے۔ (1)پہلی کانفرنس : لاہور 27۔ 28۔ 29 مئی 1949ء صدارت : حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ صدر مجلس استقبالیہ : حضرت مولانا محمد حنیف ندوی رحمہ اللہ (2)دوسری کانفرنس : ملتان 2۔ 3۔ 4 اپریل 1954ء صدارت : مولانا محمد علی قصوری رحمہ اللہ صدر مجلس استقبالیہ:مولانا محمد اسحاق صاحب چیمہ، فیصل آباد (3)تیسری کانفرنس : لائل پور۔ یکم و دو اپریل 1955ء صدارت : مولانا محمد اسماعیل غزنوی رحمہ اللہ ۔ صدر استقبالیہ : مولانا محمد صدیق صاحب لائل پوری۔ (4)چوتھی کانفرنس : گوجرانوالہ اکتوبر 1956ء۔ صدارت : علامہ خلیل عرب۔ صدر استقبالیہ : حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ ۔ 05)پانچویں کانفرنس : سرگودھا۔ 14۔ 15۔ 16/اکتوبر1958ء صدارت : حضرت مولانا سید محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ صدر استقبالیہ : مولانا محمد رضاءاللہ ثنائی (6)چھٹی کانفرنس : بمقام جامعہ سلفیہ لائل پور 20۔ 21۔ 22 اکتوبر 1961ء
Flag Counter