فارسی قطعۂ تاریخ حسبِ ذیل ہے:عالم باعمل ابو یحییٰ مخزن علم و معدن تدقیقکرد تالیف در طلاق ثلاثنسخہ نیک قابلِ توثیقمرحبا مرحبا جزاک اﷲدر حق و باطل ایں چنیں تفریقکارِ تنقیح از کسے نایدتا نباشد موفق از توفیققیس تاریخ انطباع نوشتکوشش روح مشعلِ تحقیق[1]مولانا ابو تراب عبدالرحمن گیلانی لکھتے ہیں :’’ایک رسالہ ’’تبیان الشواہد‘‘ ہے جو مولوی زکریا ابو یحییٰ مرحوم مظفرپوری نے لکھا ہے۔ لاریب یہ رسالہ بھی طلاقِ ثلاثہ دفعۃً کے واحد رجعی ثابت کرنے میں لاجواب ہے۔ اس میں جابجا ’’الغیاث‘‘[2] کا جواب دیا گیا ہے۔‘‘[3]افسوس کہ بہار کے اس رفیع المرتبت اہلِ حدیث عالم کے تفصیلی حالات دستیاب نہ ہو سکے۔ ان کی وفات ۱۹۱۰ء سے قبل ہوئی، تاہم سنۂ وفات کا تعین ممکن نہ ہو سکا۔