اس قدر محظوظ ہوئے کہ چند اشعار شاہ صاحب کی مدح میں لکھے، جو برائے طبع ارسال ہیں ، براہِ کرم درج اخبار فرمائیں ، کیونکہ ایک صاحبِ کیفیت کے قلم سے نکلے ہیں ۔ہر ادائش دلفریب و دلربا ستجانشین مصطفی و مرتضا ستچشمہ خبرست و خود عین الحق ستحامی شرع محمد مصطفا ستشد دلم محظوظ از تذکیر اواو امام وقت و پیر رہنما ستمنکر او منکر شرع نبی ستاو وہابی نیست او ہادی استمدح خوان او مکرم بے خلافزانکہ او دین خدا را رہنما ستدوستادر ما نظام الدین حکیمخبر او خواہم کہ ما را جلسہ خواست[1]ذوقِ شعر و سخن:مولانا عین الحق بڑے سخن فہم، نثر نگار اور شاعر تھے۔ عربی، فارسی اور اردو تینوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے۔ اردو اور فارسی میں حسنؔ تخلص کرتے تھے۔ شاعری بھی سراسر مبنی بر اصلاح و ہدایت تھی۔ افسوس کہ ان کا کلام ضائع ہوگیا۔ ایک اردو نعت ملتی ہے جو راقم نے اپنی کتاب ’’مولانا شاہ عین الحق پھلواروی، احوال و آثار‘‘ (ص: ۳۶) میں نقل کی ہے۔ ایک عربی قصیدہ بھی ملتا ہے جو مولانا کی طرف سے ان کے شاگرد نے آل انڈیا اہلِ حدیث کانفرنس کے سالانہ جلسہ امرتسر ۱۹۱۳ء میں پڑھا تھا۔[2]’’دن اور رات کا مکالمہ‘‘ مولانا کی مشہور نظم ہے، جس کا ذکر سیّد حسن آرزوؔ اور شاہ محمد جعفرپھلواروی نے اپنے مضامین میں کیا ہے، تاہم یہ نظم راقم کو نہ مل سکی۔عربی ادب سے دلچسپی:مولانا کو عربی ادب سے خاص دل چسپی تھی۔ خود بھی بڑی ادیبانہ صلاحیتوں کے حامل تھے۔ عربی میں شاعری بھی کرتے تھے، جس کا ذکر گذشتہ سطور میں گزر چکا ہے۔ شاہ محمد جعفر ان کے ذوقِ ادب کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :’’ادب سے بڑی دلچسپی تھی۔ ایک بار مولوی سلیمان صاحب ڈیانوی نے ان کو خط لکھا کہ