نمونۂ کلام کے طور پر چند متفرق اشعار ملاحظہ ہوں :طور ہی پر نہیں موقوف نظارہ تیراچشمِ بینا ہو تو ہر شے میں ہے جلوہ تیرادیکھنے ہی کے بہانے سے چلے آتے کبھیکیا نہ تھی تم پر عیادت فرض کچھ بیمار کیقیسؔ نے جان محبت میں تڑپ کر دے دیاور منت کش اعجاز مسیحا نہ ہوامانا کہ تم کو غیر کی خاطر عزیز تھیلیکن یہ کیا کیا جو مرا دل دکھا دیاسر کاٹ کے ناحق کفِ افسوس ملو گےدیکھو گے مرا خون تو آئے گی حنا یادعرض حال دل بیتاب کی صورت نہ بندھیبے خودی میں کبھی لکھا کبھی پھاڑا کاغذدرد بھی دل میں اگر اٹھے تو کچھ لذت کے ساتھجس مصیبت میں مزہ ہو وہ مصیبت چاہیےکانوں تک آپ کے مرے نالے نہ جا سکےپھیر لگا کے رہ گئے روزن کے آس پاسسفرِ حج:حجِ بیت اللہ اور زیارتِ حرمین کا بہت شوق تھا۔ خود ہی فرماتے ہیں :یا الٰہی جلد حاصل ہو مسرت دید کیبار مجھ پر انتظارِ روز فردا ہو گیادیکھوں ہوتی ہے مدینے کی زیارت کب نصیبمیں اسی ارماں اسی حسرت میں بوڑھا ہو گیاآخر مولانا کی یہ حسرت تکمیل پذیر ہوئی اور ۱۳۵۰ھ میں انھیں یہ دولت نصیب ہوئی۔جذباتِ قیسؔ:مولانا خود اپنی شاعری کے قدر شناس نہیں تھے۔ احباب کی طرف سے دیوان کی طباعت کا شدت سے اظہار ہوتا تھا، مگر مولانا ٹال جاتے تھے۔ ۱۳۵۰ھ میں سفرِ حجاز کی تیاری ہونے لگی تو احباب نے بشدت تمام تقاضا کیا کہ ترتیبِ دیوان کر کے جائیں ، آخر راضی ہوئے۔ بہت سی غزلیں ضائع ہو چکی تھیں ۔ بعض بوسیدہ حالت میں مختلف دفینوں سے نکلیں ، بعض کا پڑھنا آسان نہیں تھا۔ بہر حال اپنی