سب کم سنی ہی میں وفات پا گئے۔وفات:۱۵ محرم ۱۳۲۶ھ /۱۹۰۸ء میں دبستانِ نذیریہ کے اس اہم رکن اور رفیع المرتبت عالمِ دین نے محض ۵۰ برس کی عمر میں ڈیانواں میں وفات پائی۔[1] علامہ شمس الحق کو اپنے برادرِ اصغر کی وفات کا ازحد صدمہ ہوا۔ مولانا ابو القاسم سیف بنارسی لکھتے ہیں :’’جس کا صدمہ استاذی مولانا شمس الحق صاحب کو اس قدر ہوا تھا کہ اس وقت سے تصنیف و تالیف کا کام قریباً بند ہو گیا۔ اسی وجہ سے بہت سی کتابیں نا تمام رہ گئیں ۔ افسوس!‘‘[2]