نے دنیائے اردو ادب سے اپنی عظمت تسلیم کرا لی۔‘‘[1]ہاتفؔ کی شاعرانہ عظمت کے اظہار کے بعد ان کے اسلوبِ شاعری کی ایک جھلک ملاحظہ ہو:تم جَور و جفا کے عادی ہو، ہیں صبر و رضا کے خوگر ہمپہلو میں دبائے پھرتے ہیں اب دل کے عوض اک پتھر ہمامید کرم بہلاتی ہے ناکام وفا کی ہمت کوڈر ہے کہ نہ کہہ دیں جذبہ دل سب حال کسی کے منہ پر ہمیہ عالم، عالم یاس کا ہے اس عالم کا انداز نہ پوچھہر شخص کے پیچھے جاتے ہیں کچھ دور سمجھ کر رہبر ہمزخم جگر کو چھیڑ نہ للہ چارہ گرمنہ کھل گیا کہیں تو میری جاں روئے گاگواہِ خونِ ناحق بے کسی پیدا کرے کوئیکہیں دھبہ نظر آتا نہیں قاتل کے داماں پرکمالِ تدبیر چارہ گر ہے کہ زخم دل کا نشاں نہیں ہےہزار دامن کو دیکھتا ہوں کہیں پہ دھبہ نہیں رفو کاسینہ جراحت غم پنہاں سے بھر گیااے درد شاد ہو کہ ترا گھر سنور گیادل میں کیوں گھٹ کے رہے دل کی تمنا ہاتفؔآنکھ سے بہہ کے نکلنے کو لہو پیدا کرجو جینا ہے تو مرنا ہے جو مرنا ہے تو کیا ڈرناسرائے دہرِ فانی کی ہر اک شے آنی فانی ہےحیاتِ جاوداں ملتی ہے مرکر مرنے والوں کوگھٹانے سے بڑھے جو وہ متاعِ زندگانی ہےدبا دبا کر وہ انگلیوں سے نچوڑتے ہیں دلِ حزیں کوپھر اس پہ شکوہ یہ ہو رہا ہے کہ خونِ حسرت کہیں نہیں ہے