Maktaba Wahhabi

4 - 88
مقدمہ سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام انبیائے بنی اسرائیل میں آخری نبی اور رسول ہیں، آپ بغیر باپ کے پیدا ہوئے، مریم بنت عمران علیہا السلام کے بیٹے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے آپ کی آمد ہوئی اور آپ نے اپنے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشخبری اپنی امت کو سنائی۔ یہود ونصاریٰ آپ کے متعلق بالترتیب افراط و تفریط کا شکار ہوئے ہیں اور انہوں نے آپ کے تئیں جھوٹے عقائد اپنے مذہب میں شامل کر لئے ہیں، نصرانیوں کے مطابق تو آپ الہٰ ہیں اور نصرانیوں ہی کے ایک گروہ نے آپ کو اللہ کا بیٹا قرار دے رکھا ہے، جبکہ یہود اپنی خصلت بد سے مجبور ہو کر مذبوحی حرکات پر اتر آئے، انہوں نے آپ کی والدہ سیدہ مریم بنت عمران علیہا السلام پر جھوٹی تہمتیں رکھیں، پھر انہوں نے یہ عقیدہ پال لیا کہ ہم نے عیسی علیہ السلام کو پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔ اسلام نے یہود و نصاری کے عقائد کا جھول واضح کیا ہے اور دنیا کو یہ حقیقت کھلے لفظوں میں بتائی ہے کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نہ تو الٰہ ہیں اور نہ اللہ کے بیٹے ہیں اور نہ آپ کی والدہ مکرمہ چھنال قسم کی عورت تھیں، نعوذ باللہ ! وہ اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور آپ کی ماں پاکیزہ طیبہ اور طاہرہ خاتون ہیں، آپ کی پیدائش معجزانہ طریق پر ہوئی اور پھر آپ کو پھانسی بھی نہیں دی گئی، بلکہ زندہ آسمان کی طرف اٹھا لیا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق یہ خوشخبری سنائی کہ وہ قیامت کے قریب آسمان سے نزول فرمائیں گے، دجال کو قتل کریں گے ، اس امت کے اعزاز میں اس
Flag Counter