Maktaba Wahhabi

41 - 244
سے بھی زیادہ قیمت تھی، آپ اس پوری انسانیت کو عطا فرما گئے۔ یہ نعمت عظیم اللہ کی کتاب قرآن ہے۔ وَقَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنِ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ، كِتَابُ اللهِ اے لوگو!میں تم میں وہ چیز چھوڑ چلا ہوں کہ اگراسے مضبوط پکڑ لو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو گے، یہ اللہ کی کتاب ہے۔ ٭٭٭ وفات صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ زندگی پرحسرت حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی وفات کے بعد صرف دوبرس تین مہینے اور گیارہ دن زندہ رہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے فراق کا صدقہ آپ سے برداشت نہیں ہوا۔ ہر روز لاغر اور نحیف ہوتے چلے گئے یہاں تک کہ سفر آخرت اختیار کر لیا۔ آپ نے وفات نبوی کے بعد سب کوتسکین کا پیغام سنایامگر آپ کے دل کی بے قراری کم نہ ہوئی۔ ایک روز درخت کے سائے میں ایک چڑیا کو اچھلتے اور پھدکتے دیکھا، ایک ٹھنڈی سانس بھر کراس سے فرمایا:۔ "اے چڑیا!توکس قدر خوش نصیب
Flag Counter