Maktaba Wahhabi

70 - 244
شہادت عثمانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ دیرینہ خاندانی رقابت اسلامی تاریخ میں نفاق کی ایک لکیر ہے، یہ لکیر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خون سے کھینچی گئی اور اسی میں اسلام کا پورا جاہ و جلال دفن ہو گیا۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کی اصل بنیاد بنی ہاشم اور بنی امیہ کی خاندانی رقابت ہے۔ جب تک اس رقابت کی تشریح نہ کی جائے، شہادت کے صحیح اسباب روشنی میں نہیں آ سکتے اس لئے سب سے پہلے ہم اسی مسئلہ کی وضاحت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے والد ماجد کے پر دادا عبد مناف کی شخصیت بہت اہم ہے، ان کے چار بیٹے تھے۔ نوفل۔ مطلب۔ ہاشم۔ عبدشمس نبی ہاشم اور بنی امیہ کی رقابت کے معنی ہیں۔ ہاشم اور عبدشمس کی اولادوں کی نا اتفاقی۔
Flag Counter