Maktaba Wahhabi

52 - 244
کوجورسول دوجہاں صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد امت مسلمہ کی سب سے زیادہ مقبول، بزرگوار اور صالح شخصیت تھی، ہمیشہ کے چشم جہاں سے اوجھل کر دیا گیا۔ إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ ٭٭٭ شہادت فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بار خلافت حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی وفات پاک کے بعد دین توحید اور امت مسلمہ کی پاسبانی کا کام ایک پہاڑ تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ بوجھل۔ یہ ناقابل برداشت بوجھ اسلام کے دو مخلص ترین فرزندوں نے متحد ہو کر اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔ ان میں پہلی شخصیت حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تھی اور دوسری حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی۔ حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کیفیت یہ تھی کہ انہیں ایک طرف فراق رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کا غم کھائے جا رہا تھا اور دوسری طرف اسلام اور امت کے افکار ان کے دل و دماغ کو پگھلاتے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وفات نبوی کے بعد آپ صرف سوادوسال جی سکے۔ اس کے بعد یہ پورا بوجھ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کندھوں
Flag Counter