Maktaba Wahhabi

114 - 244
شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ضروری تمہید دنیا میں انسانی عظمت و شہرت کے ساتھ حقیقت کا توازن بہت کم قائم رہ سکتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ جو شخصیتیں عظمت وتقدس اور قبول و شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتی ہیں۔ دنیا عموماً تاریخ سے زیادہ افسانہ اور تخیل کے اندر انہیں ڈھونڈنا چاہتی ہے، اس لئے فلسفہ تاریخ کے بانی اول ابن خلدون کو یہ قاعدہ بنانا پڑا کہ جو واقعہ دنیا میں جس قدر زیادہ مقبول و مشہور ہو گا، اتنی ہی افسانہ سرائی اسے اپنے اپنے حصار تخیل میں لے لے گی۔ ایک مغربی شاعر گوئٹے نے یہی حقیقت ایک دوسرے پیرایہ میں بیان کی ہے، وہ کہتا ہے انسانی عظمت کی حقیقت کی انتہاء یہ ہے کہ افسانہ بن جائے۔ تاریخ اسلام میں حضرت امام حسین(علیہ وعلی آبا واجدادہ الصلوۃ والسلام) کی شخصیت جو اہمیت رکھتی ہے، محتاج بیان ہیں۔ خلفائے
Flag Counter