Maktaba Wahhabi

186 - 244
عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شجاعت، تدبر، فتوحات سے تاریخ کے صفحات لبریز ہیں۔ مصر کی فتح سراسرانہی کے تدبر و قیادت کا نتیجہ تھی۔ خلافت اموی کے قیام میں انہی کی سیاست کار فرما تھی۔ اپنے عہد کے سیاست میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ مؤرخین نے اتفاق کیا ہے کہ عرب کی سیاست تین سروں میں جمع ہو گئی تھی۔ عمرو بن العاص، معاویہ بن ابوسفیان، زیاد بن ابیہ۔ اتفاق سے یہ تینوں سرمل کر ایک ہو گئے۔ انہوں نے سیاسی حکمت عملیوں سے اسلامی سیاست کا دھارا اس طرف پھیر دیا، جدھر وہ پھیرنا چاہتے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور خلافت راشدہ کے نظام کو صرف امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیاست نے شکست نہیں دی تھی، اس میں سب سے زیادہ کار فرما عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تھا۔ ایک ایسے سیاسی مدبر نے موت کاکس طرح خیرمقدم کیا تھا، ذیل کی سطروں میں اس کی تفصیل ملے گی۔
Flag Counter