Maktaba Wahhabi

215 - 244
3۔ ان لوگوں نے یہاں اپنی عورتیں بھی بلا رکھی ہیں اور بچے بھی اور ایک مضبوط اور اونچے ستون کے پاس کھڑا کر دیا گیا ہے۔ 4۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ میں اسلام سے انکار کر دوں تو یہ مجھے آزاد کر دیں گے مگر میرے لئے ترک اسلام سے قبول موت بہت زیادہ آسان ہے، اگرچہ میری آنکھوں سے آنسوجاری ہیں مگر میرا دل بالکل پرسکون ہے۔ 5۔ میں دشمن کے سامنے گردن نہیں جھکاؤں گا، میں فریاد نہیں کروں گا، میں خوفزدہ نہیں ہوں گا، اس لئے کہ میں جانتا ہوں کہ اب اللہ کی طرف جا رہا ہوں۔ 6۔ میں موت سے نہیں ڈرسکتا، اس لئے کہ موت بہرحال آنے والی ہے۔ مجھے صرف ایک ہی ڈر ہے وہ دوزخ کی آگ کا ڈر ہے۔ 7۔ مالک عرش نے مجھ سے خدمت لی ہے اور مجھے صبر و ثبات کا حکم دیا ہے۔ اب کفار نے زد و کوب سے میرے جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہے اور میری تمام امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔ 8۔ میں اپنی عاجزی، بے وطنی اور بے بسی کی اللہ سے فریاد کرتا ہوں، نہیں معلوم، میری موت کے بعد ان کے کیا ارادے ہیں۔ کچھ بھی ہو جب میں راہ خدا میں جان دے رہا ہوں تو یہ جو کچھ بھی کریں گے، مجھے اس کی پروا نہیں ہے۔ 9۔ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ وہ میرے گوشت کے ایک ایک ٹکڑے کو برکت عطا فرمائے گا۔ اے اللہ!جو کچھ آج میرے ساتھ ہو رہا ہے، اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کواس کی اطلاع پہنچا دے۔
Flag Counter