Maktaba Wahhabi

100 - 244
خونخوار معشوقہ نے جواب دیا:”چھپ کر۔ "اگر تو کامیاب ہو کر لوٹ آئے گا تو مخلوق کو شرسے نجات دے گا اور اہل و عیال کے ساتھ مسرت کی زندگی بسر کرے گا۔ اگر مارا جائے گا تو جنت اور لازوال نعمت حاصل کرے گا۔ ” عبدالرحمن نے مطمئن ہو کر یہ شعر پڑھے۔ ثلاثہ الاف وعبد وفینہ وضرب علی بالحسام المصمم فلامھراعلی من وان غلا ولافتک الادون فتک ابن ملجم[1] عبدالرحمن بن ملجم دو مرتبہ بیعت کے لئے آیا مگر آپ نے لوٹا دیا۔ تیسری مرتبہ آیا تو فرمایا”سب سے زیادہ بدبخت آدمی کو کون چیز روک رہی ہے۔ واللہ!یہ چیز(اپنی داڑھی کی طرف اشارہ کر کے ) روایتوں سے ثابت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قلب میں آنے والے حادثہ کا احساس پیدا ہو گیا تھا۔ عبد الرحمٰن ابن ملجم کی طرف جب دیکھتے تو محسوس کرتے کہ اس کے ہاتھ خون سے رنگین ہونے والے ہیں ۔ ابن سعد کی ایک روایت میں ہے کہ آپ فرماتے تھے:’’ خدا کی قسم مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلایا ہے کہ میری موت قتل سے ہو گی ۔‘‘
Flag Counter