Maktaba Wahhabi

101 - 244
ضرور رنگ جانے والی ہے۔‘‘ [1] کبھی کبھی اپنے ساتھیوں سے خفا ہوتے تو فرماتے :تمہارے سب سے زیادہ بدبخت آدمی کو آنے اور میرے قتل کرنے کون چیز روک رہی ہے ؟خدایا!میں ان سے اکتا گیا ہوں اور یہ مجھ سے اکتا گئے ہیں۔ مجھے ان سے راحت دے اور انہیں مجھ سے راحت دے۔[2] ایک دن خطبہ میں فرمایا:”قسم اس پروردگار کی جس نے بیج اگایا اور جان پیدا کی۔ یہ ضروراس سے رنگ جانے والی ہے (اپنی داڑھی اور سرکی طرف اشارہ کیا)بدبخت کیوں انتظار کر رہا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا:”امیرالمومنین ! ہمیں اس کا نام بتاؤ، ہم ابھی اس کا فیصلہ کر ڈالیں گے۔ ‘‘ فرمایا:”تم ایسے آدمی کو قتل کرو گے، جس نے ابھی مجھے قتل نہیں کیا ہے۔ ‘‘ عرض کی گئی:”توہم پرکسی کو خلیفہ بنا دیجئے۔ "فرمایا:”نہیں، میں تمہیں اسی حال میں چھوڑ جاؤں گا، جس حال میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)چھوڑ گئے تھے۔ ‘‘ لوگوں نے عرض کیا:”اس صورت میں آپ اللہ کو کیا جواب دیں گے ؟”فرمایا : کہوں گا خدایا میں ان میں تجھے چھوڑ آیا ہوں تو چا ہے تو ان کی اصلاح کر دے اور چا ہے تو
Flag Counter