علم مغرب میں پڑھا زائر لندن بھی ہوئےمثلِ انجم افقِ قوم پہ روشن بھی ہوئےبے عمل تھے ہی جواں دین سے بدظن بھی ہوئےصفت ظاہر گم کردہ نشیمن بھی ہوئےالغرض یہی بے چارے غریب طالبِ علم دینی علوم و فنون سے محبت اور ان کے حاصل کرنے کا سچا ذوق اور جذبہ رکھتے ہیں۔علامہ سید نذیر حسین محدث دہلوی کی غربت وافلاس کا واقعہغریب طالب علم پڑھ لکھ کر کوئی شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث بنا،جو بہار کے غریب خاندان کے ایک طالب علم تھے۔محترم خالد حسین صدیقی نے میاں سید نذیر حسین دہلوی کی حیات کے بارے میں لکھا ہے کہ قلتِ زادِ راہ اور بے سرو سامانی کے سبب کافی دنوں تک سفر جاری رکھنے میں بہت زیادہ وقفہ ہو جاتا تھا۔یہ ان کے غربت و افلاس کا نقشہ تھا۔[1]لیکن یہ غریب و نادار طالب علم اسلامی علوم و فنون اور درسِ حدیث میں محنت و مشقت اٹھانے کے سبب یگانۂ روز گار اور علومِ حدیث کا شارح اور ترجمان بن گیا۔دہلی اور اس کے اطراف میں آپ کی علمی عظمت و جلالت کا بڑا شہرہ ہوا اور یمن و نجد و حجاز کے طلبہ کا حلقہ آپ کے ارد گرد جمع ہونے لگا۔آپ نے شہرہ آفاق کتاب ’’معیارِ حق‘‘ لکھ کر سب کے دلوں پر اپنے علم و تحقیق کا سکہ جما دیا۔علمائے زمانہ نے شیخ الکل فی الکل کا مایہ ناز خطاب دیا اور آج تک