ماں کی تربیت کا ایک بے مثال واقعہماں کی تربیت سے انسان کیا سے کیا بن سکتا ہے۔ماں کی تربیت نے اقبال رحمہ اللہ کو وہ ڈاکٹر بنا دیا جس پر آج ملتِ اسلامیہ ناز کرتی ہے۔صدیوں میں ایسا فرد یکتائے روزگار ملت کو حاصل ہوتا ہے عہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدااقبال واقعی اس جہان کے لیے ایک مایہ ناز شخصیت تھی،جس نے ملتِ اسلامیہ کے ذہنوں کو بیدار کر دیا،جس کے پر حکمت کلام نے ہزاروں،لاکھوں برگشتہ بخت انسانوں کی قسمت بدل دی اور ایسی بانگِ درا پیدا کی کہ سارے بیگانۂ ملت ہوشیار و بیدار ہوئے،لیکن ان کی قسمت ان کی ماں کی تربیت سے ہوئی اور ماں کی تربیت و فیوض کا اقبال نے خود اعتراف کیا ہے،چنانچہ لکھتے ہیں عتربیت سے تیری انجم کا ہم قسمت ہواگھر میرے اجداد کا سرمایہ عزت ہوادفترِ ہستی میں تھی زریں ورق تیری حیاتتھی سراپا دین و دنیا کا سبق تیری حیاتایک فارسی شعر میں کہتے ہیں کہ جو کچھ مجھے حاصل ہوا،وہ میری ماں کی تربیت کا نتیجہ ہے،اسی کی نگاہِ تربیت سے مجھ کو فیض ملا۔فارسی کا ایک شعر ملاحظہ ہو ع