تصنیفات کا اوسط روزانہ پچاس ورق سو صفحات کا نکلتا ہے۔[1]اس سے ان کی تحریری خدمت اور عظیم محنت کا اندازہ لگانا آسان ہے۔3۔ علامہ ابن حزم ظاہری کی چار سو مجلدات،80 ہزار اوراق میں لکھی گئیں۔(مقدمہ ملل) یہ عظیم خدمت اور انتھک محنت شب و روز علمی کاوشوں اور علمی جدوجہد میں مشغول رہنے والے حضرات ہی انجام دے سکتے ہیں۔افسوس ہے کہ تعلیم دینے والے تو ہزاروں مدرسین ہیں،لیکن صحیح اور مخلصانہ ڈھنگ سے تربیت دینے والے اساتذہ کا فقدان ہے۔إلا ما شاء اللّٰہتعلیم کے ساتھ حکیمانہ تربیت کی ایک مثالشیخ سعدی نے اپنے استاد علامہ ابن الجوزی سے اپنے ایک ساتھی کی شکایت کی کہ فلاں دوست مجھ پر حسد کی نگاہ رکھتا ہے تو ان کے استاد نے فوراً کہا:حسودی پسندت نہ آید ز دوستنہ دانم کہ گفتت کہ غیبت نکوستگر اُو راہ دوزخ گرفت از خسیازیں راہ دیگر تو در وے رسی[2]’’اگر تجھ کو دوست کا حسد پسند نہیں ہے تو مجھے نہیں معلوم کس نے تم کو بتلایا کہ غیبت کرنا اچھی بات ہے۔اگر تیرا ساتھی اپنی کمینگی سے