مرنے کے بعد جب تک اس کے اہلِ خانہ ان کے ذریعے فحاشی پر مبنی پروگرام اور حیا سوز اور اخلاق باختہ فلمیں اور ڈرامے دیکھتے رہیں گے،تب تک اسے برابر کا گناہ ملتا رہے گا اور اس کا وبال اس پر ہو گا۔‘‘[1]نقشِ اول:ہر شخص کو بدوِ شعور ہی سے نسلِ نو کی دینی اور اخلاقی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا چاہیے،کیوں کہ طفل خورد سال کا قلب و دماغ کورے کاغذ کی طرح صاف اور آئینے کی مانند شفاف ہوتا ہے۔ایامِ طفولت میں اس پر ثبت ہونے والا ہونے والا وہ نقش اَن مِٹ اور پائیدار اور اس کے مستقبل کے لیے خشتِ اول اور حجرِ اساس ہو گا،اور یہ سچ ہے عخشت اول چو نہد معمار کجتا ثریا می رود دیوار کجحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((مَا مِنْ مَوْلُوْدٍ إِلَّا یُوْلَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ،فَأَبَوَاہُ یُھَوِّدَانِہِ وَیُنَصِّرَانِہِ وَیُمَجِّسْانِہِ))[2]’’ہر بچہ فطرت(اسلام) پر پیدا ہوتا ہے،اس کے بعد اس کے ماں باپ چاہیں تو اسے یہودی بنا دیں،یا اسے نصرانی بنا دیں یا اسے مجوسی(آتش پرست) بنا دیں۔‘‘