ٍٍٍآپ کی بے تکلف فصاحت و بلاغت اور انشا پردازی اور قادر الکلامی کی مثال موجودہ دور کے علما میں نہیں ہے۔اﷲ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے اور مزید ترقیوں پر گامزن کرے اور آپ کے ذریعے ہندوستان کے مختلف صوبوں،شہروں اور ضلعوں میں،حتی کہ بمبئی،علی گڑھ بستی وغیرہ میں آپ کے منصوبوں کے مطابق دینی خدمات و تعمیرات کو انجام دلا دے۔مولانا موصوف کی یہ تمام داستان علما و طلبا کے لیے داستانِ عبرت و بصیرت ہے۔اﷲ تعالیٰ کی یہ شانِ کریم ہے کہ جس طرح چاہے نواز دے اور جسے چاہے کامیاب بنا دے۔[1]فاضل گرامی مولانا عبدالحمید صاحب رحمانی(أدام اللّٰه فیوضہ) کی خدمت میں یہ شعر عرض کرتا ہوں عتا قیامت پھولتا پھلتا رہے تیرا چمنحشر کے دن تک تیرا گردش میں پیمانہ رہےہم اپنی طرف سے بھی اور مولانا کی طرف سے بھی یہ شعر خدا کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں عجو کچھ ہوا ہوا کرم سے تیرےجو کچھ ہو گا ہو گا تیرے کرم سےاساتذہ کرام کی خدمات کے چند واقعاتامام نووی رحمہ اللہ نے ’’تہذیب الأسماء‘‘ میں یہ نقل کیا ہے کہ مجھے