Maktaba Wahhabi

دینی تعلیم و تربیت کے اصول و آداب

مؤلف: علامہ عبد الرؤف رحمانی جھنڈانگری

ناشر: دار ابی الطیب للنشر و التوزیع

آج کیسے جا سکتے ہو؟ بارش ہو رہی ہے،پھر انھوں نے کہا:دیکھو یہ حلوان بچہ بندھا ہوا ہے،ابھی آج ذبح ہو گا،آج اس کا گوشت کھا لو،کل چلے جاؤ۔ میں نے کہا:کل سے جامعہ رحمانیہ کا درس شروع ہے،میں ناغہ نہیں کر سکتا اور میں نے ان سے کہا کہ مجھے ایک چوکیدار چاہیے جو میرے اوپر چھتری لے کر چلے۔چچا صاحب نے رکنے پر اصرار کیا،میں نے پھر ٹھہرنے سے معذرت کی اور راہنما آدمی مانگا،انھوں نے دو آدمی دیے،ایک وہ جو میرے ساتھ رہے اور سامان اٹھائے رکھے اور ایک وہ جو میرے اوپر چھتری لگا کر چلے۔ ہم اسی حالت میں چلتے ہوئے بہادر گنج کے ایک سرہی نالہ پر پہنچ گئے۔ایک ہندو سادھو مجھے دیکھ کر ’’جے سیارام!جے سیارام!‘‘ کہنے لگا،میں نے پوچھا:ندی میں باڑھ تو نہیں آئی؟ سیلاب تو نہیں ہے؟ اس نے کہا:ابھی سیلاب نہیں ہے۔ میں ان دونوں آدمیوں کے ساتھ ندی میں چلنے لگا۔جب ندی میں میرے پاؤں اٹھنے لگے اور بوجھل معلوم ہونے لگے تو میں نے رخ پھیر لیا اور دونوں آدمیوں کے ساتھ ندی سے باہر نکل آیا۔پھر ریلوے لائن پکڑنے کے لیے گھوم کر موضع گلری آیا،وہاں سے ریلوے لائن قریب ہے۔ریلوے لائن پکڑ کر آدھے گھنٹے میں مدرسہ جھنڈا نگر آ گیا۔محترم والد صاحب سے سامنا ہوا تو میں نے سلام کے لیے ہاتھ بڑھایا۔وہ کتاب و سنت کے شیدائی تھے اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا ان کو بڑا ہی لحاظ و احترام تھا۔ میں نے جوانی کے عالم میں کچھ ڈاڑھی کٹائی تھی اور خیال نہیں تھا کہ اس پر مجھے سرزنش ہو گی۔جب میں ان کے مقابل ہوا تو انھوں نے سلام سے
x
صفحہعنوان
9حرفے چند
13مقدمہ
15اپنے ماتحت لوگوں کی تربیت و اصلاح میں کوتاہی کی سزا:
16نقشِ اول:
17تعلیم و تربیت کے اصول
171۔عقیدۂ توحید( لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ) کا مفہوم:
212۔جذبہ حبِ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم:
22نماز کی پابندی:
24صحبتِ بد سے پرہیز:
27دینی تعلیم کی ضرورت اور اہمیت
30طلبِ علم کے تقاضے
301۔خلوصِ نیت:
322۔تقویٰ اور خشیتِ الٰہی:
333۔علم کے مطابق عمل کرنا:
334۔جہدِ مسلسل اور انتھک محنت:
345۔علمِ دین کے لیے ماہر اساتذہ کا انتخاب:
356۔اساتذہ کا احترام:
38تعلیم و تربیت کا باہم تعلق
39رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم و تربیت کے اثرات
39ایک واقعہ:
40دوسرا واقعہ:
42تیسرا واقعہ:
43صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر تربیتِ نبوی کے اثرات:
47حصولِ علم کے لیے آزمایش
48حصولِ علم میں علمائے سلف کی بے پناہ محنت
49آج کے طلبا:
51علمائے سلف کی عظیم تصنیفات
52تعلیم کے ساتھ حکیمانہ تربیت کی ایک مثال
53اساتذہ کی تربیت کی ایک اور مثال
55اصل تربیت والدین کی تربیت ہے
56والدین کی تربیت بھی اثر انداز ہوتی ہے
57میری تربیت والدین کی نظرِ شفقت و عنایت کے تحت ہوئی
61آج کے طلبا کا حال:
63ماں کی تربیت کا ایک بے مثال واقعہ
64ماں کی تربیت کا اثر
65دینی ماحول ماؤں کی گود ہی سے بنتا ہے
66مائیں اپنی اولاد کو دینی تربیت میں پالتی ہیں
66ماں کی تربیت کا ایک اور واقعہ
68بانی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سرسید احمد خان کی والدہ صاحبہ کی تربیت کا ایک واقعہ
69نواب صدیق الحسن خاں رحمہ اللہ والیِ بھوپال کی والدہ ماجدہ کی تربیت کا ایک واقعہ
71نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کی دین پسندی کا ایک واقعہ
72شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی والدہ ماجدہ کی تربیت
73امام بخاری رحمہ اللہ کی ماں کی تربیت اور دعواتِ صالحہ کے امام بخاری رحمہ اللہ پر مبارک اثرات
75حضرت مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی پر ماں کی تربیت اور نیک دعاؤں کے اثرات
78تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے
80صالح تربیت کی شدید حاجت
81ادب و تہذیب کا ایک واقعہ
82ایک سوال اور اس کا جواب:
83استاد کی خدمت کا ایک نادر واقعہ
83طلبا کی اپنے اساتذہ کے ساتھ عقیدت و خدمت
85استاد کی محبت و عقیدت کا ایک بے مثال واقعہ
86استاد کی محبت و اخلاص کا ایک اور بے مثال واقعہ
87علم کو غریبوں نے حاصل کیا
89آج کل کے کم محنت کرنے والے طلبا سے خطاب
90امام شافعی اور طلبِ علم
92علامہ سید نذیر حسین محدث دہلوی کی غربت وافلاس کا واقعہ
93مولانا ثناء اﷲ صاحب رحمہ اللہ امرتسری کی غربت اور تنگدستی کا واقعہ
95مولانا امرتسری رحمہ اللہ کی ذہانت و فقاہت کا ایک مشاہدہ
96مولانا امرتسری رحمہ اللہ کے فضائل و محاسن کا ایک چشم دید واقعہ
98مولانا عبدالحمید صاحب رحمانی کی غربت اور ان کی ذہانت و فطانت
103اساتذہ کرام کی خدمات کے چند واقعات
104میری طالب علمی اور اساتذہ کی خدمت گزاری
105مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی کے اساتذہ کی تربیت
106استاذ معقول و منقول،علامہ نذیر احمد رحمانی کی ایک بے مثال تربیت
108استاذ معقول مولانا عبدالسلام صاحب درانی کی حکیمانہ تعلیم اور نظرِ تربیت
114شیخ الحدیث مولانا احمد اﷲ صاحب کی خدمت گزاری
Flag Counter