Maktaba Wahhabi

396 - 738
پانچویں دلیل: سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ نماز کے افتتاح کے وقت اور رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کرتے تھے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ فرماتے ہیں: ((صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ))[1] ’’میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم افتتاحِ نماز اور رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ چھٹی دلیل: سنن ابو داود،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،مسند احمد،صحیح ابن خزیمہ،سنن بیہقی،دارقطنی اور جزء القراء ۃ بخاری میں مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ فرماتے ہیں: ’’نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے شروع میں،رکوع جاتے وقت،رکوع سے سر اٹھاتے وقت اور تیسری رکعت کے لیے ہاتھ باندھتے وقت رفع یدین کیا کرتے تھے۔‘‘[2] ساتویں دلیل: سنن ابن ماجہ،صحیح ابن خزیمہ،سنن دارقطنی،خلافیاتِ بیہقی اور جزء القراء ۃ بخاری میں مروی
Flag Counter