Maktaba Wahhabi

71 - 92
ایک پٹھہ پیدا کیا ہوا ہے جوچہرے اور منہ کے عضلات کو حرکت دیتا ہے لیکن اگر یہ کمزورپڑ جائے جو کہ داڑھی کے کاٹنے اور مونڈھنے سے کمزور ہوتا ہے تو پھر انسانی فطری قوت مدافعت (Immunity power) کمزور پڑ جاتی ہے اور بار بار مونڈھوانے سے خارش شروع ہوجاتی ہے جس سے جلد میں’’نیلو کا کائی‘‘ جرثومہ پیدا ہو جاتا ہے۔ جس سے متعدد قلبی، اعصابی اورجلدی بیماریاں گھیراؤ کر لیتی ہیں اور اس شخص کی رجولیت بھی کمزور پڑ جاتی ہے جس سے {خَسِرَ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃ} (دنیا وآخرت میں خسارے)کا مستحق بن جاتا ہے۔ داڑھی منڈھوانے سے جو بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیںوہ یہ ہیں: 1: قلبی امراض (Some Heart Diseases) ٭ التھاب التامور او الشغاف (دائیں پسلیوں کے نیچے درد) Pericardilies ٭ خفقان القلب (قلبی دھڑکن) Palpitation ٭ اختلاج القلب (قلبی خلجان) Paraxysmal ٭ وجع القلب (قلبی درد) Angine Pactoris ٭ عدم التوازن فی القلب (قلبی عدم توازن) 2: اعصابی امراض: ٭ الصداع (سر درد) Head ache ٭ الشقیقۃ (آدھے سر کا درد) Magraine ٭ الالم الاعصابی (اعصابی درد یعنی پٹھوں کی درد) Neuralgia ٭ التھاب العصب (پٹھوں میں بھڑکاؤ) Neuritis ٭ اللقوۃ (لقوہ ) Facial paralysis 3: چہرے کے جلدی امراض ٭ الم الجلد (جلدی تکلیف) Dematitis ٭ النملۃ (پہلو دار اور سوزش دار پھنسیاں جو جگہ بدلتی رہتی ہیں) Eczema
Flag Counter