Maktaba Wahhabi

60 - 92
أنسیت ربک حین أخرج آدم منھا إلی الدنیا بذنب واحد ’’تو گناہوں پر گناہ کیے جاتا ہے اور پھر جنت کی سیڑھیوں کی اُمید لگائے بیٹھا ہے اور عابد و زاہد کی کامیابی کا خواہشمند ہے، کیا تو بھول گیا ہے کہ تیرے باپ آدم علیہ السلام نے تو ایک غلطی کی تھی تواللہ نے جنت سے اُن کو زمین پر لاکھڑا کیا۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہمیں لمبی امیدوں سے محفوظ رکھے اور سنت کو اوڑھنا بچھونا بنانے کی توفیق دے…آمین 4: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے: داڑھی کو معاف نہ کرنا جہاں تطرفو انحراف اور سنت نبوی سے اعراض ہے وہاں کافروں سے مشابہت اور ان کے طریقے کو اپنانا ہے چنانچہ ارشادِ ربانی ہے: {ثُمَّ جَعَلْنٰکَ عَلَیٰ شَرِیعَۃٍ مِنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْھَا وَلَا تَتَّبِعْ اَھْوَائَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُونَ} (الجاثیۃ:18) ’’پھر ہم نے آپ کو دین کی راہ پر قائم کر دیا ہے سو آپ اسی پر لگے رہیں اور نادانوں کی خواہشوں کی پیروی میں نہ پڑیں۔‘‘ یعنی جو بھی شریعت محمدی کی مخالفت کرے گا اس کی اتباع کرنا منع ہے، وہ یہودی ہوں، عیسائی ، مشرکین یا مجوسی ہوں۔ تو جو شخص جس کی مشابہت کرے گا وہ انہی میں سے ہے جیسا کہ ارشاد نبوی ہے: ((مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ۔)) [1] ’’جو کسی قوم سے مشابہت رکھے وہ انہیں میں سے ہے۔‘‘ اورحسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ((قَلَّمَا تَشَبَّہَ رَجُلٌ بِقَوْمِ إِلَّا لَحِقَ بِہِمْ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃ))
Flag Counter