Maktaba Wahhabi

6 - 92
ان بھولے بھٹکے بھائیوں کے لیے مشعل راہ بنا دے جو کہ اسلام کے نام لیوا تو ہیں لیکن اسلام کے امتیازات میں سے داڑھی کے امتیاز سے یا تو بے خبر ہیں یا باخبر ہونے کے باوجود اس کے بارے میں غلط فہمیوں کا شکار ہو کر اس کو فراموش کر چکے ہیں۔ اس کتاب کو ترتیب دیتے وقت چند امور کا خیال رکھا گیا ہے۔ ٭ اس کتاب کو قرآن وسنت کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ کسی قسم کے تعصب اور ہٹ دھرمی کوبالائے طاق رکھتے ہوئے صرف سنت محمدی کا دفاع کیا گیا ہے۔ ٭ احادیث شریف کی تخریج کی طوالت کے خوف سے صرف حدیث کا نمبر دیا گیا ہے (مثلاً) (البخاری5888) یعنی صحیح بخاری کی حدیث نمبر5888 لیکن اگر حدیث نمبر میسر نہ آ سکا تو پھر جلد اور صفحہ نمبر دیا گیا ہے۔ مثلاً (فیض القدیر4/ 316 یعنی جلد نمبر4 اور صفحہ نمبر 316) ٭ اس بات کی سعی کی گئی ہے کہ اسلوب سادہ اور عام فہم ہو۔ بڑے اختصار سے تمام جزئیات کو سمیٹا گیا ہے ۔ اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ تمام احادیث صحیح ہوں۔ ٭ مدعا کو متعین کرنے کے لیے لغوی بحث کی چاشنی ملانی پڑی تاکہ مدعا واضح طور پر سامنے آسکے۔ ٭ کتاب کے آخر میں میسر مراجع ذکر کر دیے ہیںتاکہ مراجعت کرنے والوں کے لیے آسانی ہو ۔ آخر میں خلاصہ ذکر کرنے کے بعد برادران اسلام سے محبت بھری اپیل کی گئی ہے۔ شکر و دعا: اللہ خالق دو جہاں کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے جیسے بے کار بندے کو اپنی خاص توفیق سے نوازا اور میں نے اس موضوع پر قلم کو جنبش دی۔اب اسی سے عاجزانہ التماس ہے کہ الٰہی تو اس حقیر سی کوشش کو شرف قبولیت عطا فرما (آمین)۔ رب الکونین سے یہ بھی عاجزانہ دعا ہے کہ وہ میرے والد گرامی رحمۃ اللہ علیہ کو اعلیٰ علیین میں سکونت دے جنہوں نے اس
Flag Counter