Maktaba Wahhabi

52 - 92
داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں داڑھی کو کٹوانے یا منڈھوانے کی بہت ساری قباحتیں ہیں جن میں سے چند کا ذکر کرتے ہیں: 1: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی: داڑھی کو کسی قسم کے تعرض کا نشانہ بنانا خواہ وہ کٹوانے ، منڈھوانے ، تراشنے ، اکھاڑنے ، دانتوں سے گاہے بگاہے کھانے کی صورت میں ہو سب ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے۔ اور اللہ کے نبی کی نافرمانی خو د اللہ جل شانہ کی نافرمانی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ او راس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی جہنم کی نوید سناتی ہے۔ چنانچہ ارشاد ربانی ہے: {وَمَنْ یَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَہٗ فَاِنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خَالِدِینَ فِیہَا اَبَدًا} (الجن:2 3) ’’جو بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ اور فرمایا: {وَمَنْ یَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُبِیْنًا} (الاحزاب: 36) ’’جو بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میںپڑے گا۔‘‘ اللہ کے رسول کے داڑھی کو معاف کرنے کے بارے میں فرامیں گزر چکے ہیں لہٰذا جو شخص آپ کی مخالفت کرے گا وہ معصیت کا مرتکب ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ارشاد ربانی ہے۔
Flag Counter