Maktaba Wahhabi

25 - 92
داڑھی کی فرضیت کے دلائل اسلام ایک جامع اور کامل نظام ہے جس کی جامعیت اور اکملیت کا راز اسلام کا منبع ومصدر قرآن وسنت کا ہونا ہے۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی شان و عظمت کے لائق اس کا کلام ہے۔اللہ تعالیٰ کی کلام سے بڑھ کر کوئی بھی کلام سچا نہیں ہو سکتا کیونکہ قرآن مجید میں خود مالک الملک فرماتے ہیں: {وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ قِیْلًا} (النسائ:122) ’’اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر اپنی بات میں کون سچا ہے۔‘‘ چنانچہ یہ سچی کلام اس ہستی پر اتری جو پوری کائنات سے سچی تھی، جس کو جانی دشمن بھی صادق وامین کا لقب دیتے تھے۔ چنانچہ قرآن کریم جیسی نعمت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب مبعوث کیا تو اسلام کا منبع ومصدر منقی وصافی شکل میں کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت گردانا گیا جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: {مَنْ یُطِعِ الرَّ سُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ} (النسائ:80) ’’جو اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا گویا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی ہی اطاعت کی۔‘‘ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاس سے تو حکم دیتے ہیں نہیں تھے بلکہ جب تک وحی نہیں آ جاتی تھی زبان اقدس حرکت میںنہیں آتی تھی، جس کو قرآن مجید نے کچھ یوں بیان کیا ہے : {وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی ، اِنْ ہُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُوْحَیٰ} (النجم: 3۔4) ’’وہ اپنی خواہش سے کوئی بات نہیں کرتے بلکہ وہ تو وحی ہوتی ہے جو ان کی طرف
Flag Counter