Maktaba Wahhabi

37 - 92
کہ رسول کریم نہ تو پست قامت ہیں اور نہ زیادہ دراز قد بلکہ آپ کا قد درمیانہ ہے… علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں پھر میں خاموش ہو گیا۔ یہودی عالم کہنے لگا کہ آپ کی آ نکھوں میں سرخی خوبصورت، داڑھی خوب رو، کان متناسب ہیں، آپ آگے پیچھے دیکھتے تو پورے وجود کے ساتھ مڑ کر دیکھتے۔ علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک یہی ہے۔[1] 9۔ علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : (( کَانَ عَظِیْمُ اللِّحْیَۃ ))[2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بڑی داڑھی تھی۔‘‘ 10۔ جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((کَانَ کَثِیْرُ شَعْرِ اللِّحْیَۃَ۔)) [3] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کے بال بہت زیادہ تھے۔‘‘ 11۔ حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ((کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَثَّ اللِّحْیَۃ۔))[4] ’’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی گھنی تھی۔‘‘ 12۔ علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((کان ضخم اللحیۃ))[5] ’’اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک بڑی بھاری تھی۔‘‘ مذکورہ بالا احادیث سے نہ صرف آپ کا داڑھی رکھنا ثابت ہوا بلکہ یہ بھی ثابت ہوا کہ آپ کی داڑھی مبارک بڑی ،گھنی اور بھاری تھی۔اس کے بہت زیادہ بال تھے اور وہ سینے کو ڈھانپتی تھی۔
Flag Counter