﴿رَبِّ اغْــــفِـرْ وَارْحَــــــمْ ﴾ ’’اے میرے رب ! معاف فرما اور رحم فرما‘‘ یَا اِلٰـہُ الْعٰلَمِیْن ! زمین و آسمان اور اس کے درمیان ہر چیز کے خالق اور مالک آپ ہی ہیں۔زمین و آسمان اور اس کے درمیان ہر چیز کو تھامنے والے آپ ہی ہیں۔زمین و آسمان اور اس کے درمیان ہر کام کی تدبیر کرنے والے آپ ہی ہیں۔ زمین و آسمان اور اس کے درمیان ہر چیز کے پالنے والے آپ ہی ہیں ۔ہر طرح کی حمد وثناء صرف آپ ہی کے لائق ہے۔ یا ذوالجلال والاکرام ! آپ اپنی ذات اور صفات میں تنہا ہیں ۔ آپ کے لئے کوئی مثال نہیں آپ کا کوئی شریک اور ہمسر نہیں اپ ہر عیب سے پاک ہیں ہر طرح کی حمدوثناء صرف آپ ہی کے لائق ہے۔ یا اکرم الاکرمین! آپ سب حاکموں کے حاکم ہیں ،سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ہیں سب کرم کرنے والوں سے بڑھ کر کرم فرمانے والے ہیں، |