Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

178
اَلْاِسْتِغْفَارُ لِاَہْلِ الْقُبُوْرِ اہل قبور کے لئے استغفار مسئلہ166 قبرستان جائیں یا قبرستان سے گزر ہوتو اہل قبور کے لئے درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ رضي اللّٰه عنه قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یُعَلِّمُہُمْ اِذَا خَرَجُوْا اِلَی الْمَقَابِرِ فَکَانَ قَائِلُہُمْ ، یَقُوْلُ : ((اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ اَہْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلاَحِقُوْنَ اَسْأَلُ اللّٰہَ لَنَا وَ لَکُمُ الْعَافِیَۃَ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کویہ دعا سکھلایا کرتے تھے جب وہ قبرستان کی طرف جائیں تو یوں کہیں ’’اے اس گھر کے مسلمان اور مومن باسیو ،السلام علیکم ! ہم ان شاء اللہ تمہارے پاس آنے ہی والے ہیں ، میں اللہ تعالی سے اپنے اور تمہارے لئے خیرو عافیت کے طلب گار ہوں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ167 اہل قبور کی مغفرت کے لئے دوسری دعا یہ ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کُلَّمَا کَانَ لَیْلَتُہَا مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَخْرُجُ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ اِلَی الْبَقِیْعِ فَیَقُوْلُ :(( اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ وَ اَتَاکُمْ مَا تُوْعَدُوْنَ غَدًا مُؤَجَّلُوْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِاَہْلِ بَقِیْعِ الْغَرْقَدِ)) ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس رات میرے ہاں تشریف لاتے اس رات
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter