مَکَارِمُ الْمُحْتَضَرِمرتے وقت مومن کے اعزازاتمسئلہ 13: مرتے وقت مومن آدمی کو در ج ذیل دس قسم کے اعزازات یا ان میں سے بعض اعزازات سے نوازا جاتا ہے ۔1 فرشتے روح قبض کرنے سے پہلے آکر السلام علیکم کہتے ہیں ۔ 2 مومن آدمی کی روح قبض کرنے کے لئے سورج کی طرح روشن چہروں والے فرشتے آتے ہیں ۔3 مومن آدمی کی روح لپیٹنے کے لئے رحمت کے فرشتے جنت سے سفید ریشمی کفن اپنے ساتھ لاتے ہیں ۔4 روح کو معطر کرنے کے لئے فرشتے جنت سے خوشبو بھی اپنے ساتھ لاتے ہیں ۔5 مومن کی روح قبض کرتے ہوئے فرشتے مومن آدمی کو اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رضا مندی کی بشارت دیتے ہیں ۔6 مومن آدمی کی روح جسم سے نکلتی ہے تو اس سے روئے زمین پر پائی جانے والی بہترین مشک جیسی خوشبو آتی ہے ۔7 مومن آدمی کی روح کے لئے زمین و آسمان کے درمیان موجود سارے فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں ۔