Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

165
اَلْمَامُوْنُوْنَ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے مسئلہ146 لشکر اسلام کا پہرہ دیتے ہوئے فوت ہونے والا عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے۔ عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ رضی اللّٰه عنہ یُحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَنَّہٗ قَالَ (( کُلُّ مَیِّتٍ یُخْتَمُ عَلٰی عَمَلِہٖ اِلاَّ الَّذِیْ مَاتَ مُرَابِطًا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَاِنَّہٗ یُنْمٰی لَہٗ عَمَلُہٗ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ وَ یَاْمَنُ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ )) ۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1] (صحیح) حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہر مرنے والے کے عمل (کا ثواب اس کے مرنے کے ساتھ) ختم کردیا جاتا ہے سوائے اس شخص کے جو اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے مرے اس کے عمل (کا ثواب) مسلسل قیامت تک اسے ملتا رہتا ہے نیز وہ فتنہ قبر سے بھی محفوظ رہتا ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم جْرٰی عَلَیْہِ اَجْرَ عَمَلِہِ الصَّالِحِ الَّذِیْ کَانَ یَعْمَلُ وَ أَجْرٰی عَلَیْہِ رِزْقًا وَأَمِنَ مِنَ الْفَتَّانِ وَبَعَثَہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ آمِنًا مِنَ الْفَزَعٍ )) ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [2] (صحیح) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو شخص فی سبیل اللہ پہرہ دیتے ہوئے مر ا اس کے نیک اعمال جو وہ کیا کرتاتھا(مثلا نماز ‘ روزہ ‘ تلاوت ، عبادت اور دیگر اوراد و وظائف وغیرہ )کا اجر اسے (مسلسل قیامت تک)ملتا رہتا ہے اسے رزق بھی دیا جاتاہے اور وہ فتنہ قبر سے بھی محفوظ
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter