Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

109
عَذَا بُ الْقَبْرِ حَقٌّ عذاب قبر حق ہے مسئلہ 57 عذاب قبرحق ہے ۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ یَہُوْدِیَّۃً دَخَلَتْ عَلَیْھَا فَذَکَرَتْ عَذَابَ الْقَبْرِ فَقَالَتْ لَھَا : أَعَاذَکِ اللّٰہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ‘ فَسَأَلَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا : رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ؟ فَقَاَل :(( نَعَمْ ، عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ )) قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا: فَمَا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بَعْدُ صَلّٰی صَلاَۃً اِلاَّ تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی اور عذاب قبر کا ذکر کیا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہنے لگی ’’اللہ تجھے عذاب قبر سے بچائے۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عذاب قبر کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں ’’عذاب قبر حق ہے ‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اس کے بعد میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکوئی ایسی نماز پڑھتے نہیں دیکھا جس میں آپ ا نے عذاب قبر سے پناہ نہ مانگی ہو۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ 58 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی عذاب قبر کے بارے میں آگاہ فرمایا ۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَعِنْدِی امْرَأَۃٌ مِنَ الْیَہُوْدِ‘ وَھِیَ تَقُوْلُ : اِنَّکُمْ تُفْتَنُوْنَ فِی الْقُبُوْرِ ‘ فَارْتَاعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَقَالَ : (( اِنَّمَا تُفْتَنُ یَھُوْدُ)) وَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا : فَلَبِثْنَا لَیَالِیَ ‘ ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اِنَّہٗ أُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّکُمْ تُفْتَنُوْنَ فِی الْقُبُوْرِ )) قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فَسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بَعْدُ یَسْتَعِیْذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ۔ رَوَاہُ النَّسَائِیُّ [2] (صحیح)
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter