Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

160
عَقِیْدَۃُ التَّوْحِیْدِ وَسُؤَالُ الْمُنْکَرِ وَ النَّکِیْرِ عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال مسئلہ 140 خالص عقید ہ توحید ہی فرشتوں کے سوال و جواب میں کامیابی کا باعث بنے گا ۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اِذَا اَقْعِدَ الْمُؤْمِنُ فِیْ قَبْرِہٖ اُتِیَ ثُمَّ شَہِدَ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدً رَسُوْلُ اللّٰہِ فَذٰلِکَ قَوْلُہٗ : ﴿یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ ﴾۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب مومن اپنی قبر میں بٹھایاجاتا ہے تو اس کے پاس (فرشتے) آتے ہیں اور مومن آدمی گواہی دیتا ہے ’’لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَ اَنَّ مُحَمَّدً رَسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ … ﴾ (کہ اللہ تعالی اہل ایمان کو کلمہ طیبہ کی برکت سے دنیا اور آخرت (یعنی قبر) میں ثابت قدم رکھتا ہے۔ سورہ ابراہیم ، آیت نمبر 27 )کا یہی مطلب ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ141 قبر میں منکر نکیر کے خوف اور دہشت سے کلمہ توحید ہی محفوظ رکھے گا۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضي اللّٰه عنه قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مَا اَحَدٌ یَقُوْمُ عَلَیْہِ مَلَکٌ فِیْ یَدِہٖ مِطْرَاقٌ اِلاَّ ہُبِلَ (ہَلَکَ) عِنْدَ ذٰلِکَ ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ﴿یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا﴾۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ [2] (صحیح) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (عذاب قبر کے بارے میں سن کر ) لوگوں نے عرض کیا
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter