Maktaba Wahhabi

155 - 180
سب عزت والوں سے بڑھ کر عزت والے ہیں، سب غیرت والوں سے بڑھ کی غیرت والے ہیں۔ہر طرح کی حمدوثناء صرف آپ ہی کے لائق ہے۔ یا ارحم الراحمین! کتاب نازل فرمانے والے آپ ہی ہیں حضرت محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بنا کر بھیجنے والے آپ ہی ہیں،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بشیر اور نذیر بنا کر بھیجنے والے آپ ہی ہیں،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رؤوف اور رحیم بنا کر بھیجنے والے آپ ہی ہیں، ہمیں خیر امت کے شرف سے نوازنے والے آپ ہی ہیں،ہمارے لئے دین اسلام پر چلنا آسان فرمانے والے آپ ہی ہیں ۔ہر طرح کی حمد وثناء صرف آپ ہی کے لائق ہے۔ یا اجود الاجودین ! ہماری طویل زندگی کا ایک ایک لمحہ خیر و برکت سے ، بھلائی اور عافیت سے بسر کروانے والے آپ ہی ہیں اور اب …زندگی کا سفر کٹنے کو ہے ، سفینہ حیات کنارے لگنے کو ہے ، منزل حیات سامنے نظر آرہی ہے اور اس منزل کا ایک ایک لمحہ آپ کے عفو وکرم ، آپ کے لطف و احسان اور آپ کی رحمت و مغفرت کا محتاج ہے ۔ آپ کی بارگاہ صمدی میں آپ کے گناہ گار اور سیاہ کار دست بدستہ آپ کے رحم و کرم کی بھیگ مانگتے ہیں۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہمارے لئے سکرات موت کے لمحے آسان فرمانا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے موت کے وقت رحمت کے
Flag Counter