Maktaba Wahhabi

151 - 180
دیر تک (دعا کے لئے )کھڑے رہنا جتنی دیر میں اونٹ ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ میرے دل کو تسلی رہے اور مجھے پتہ چل جائے کہ میں اپنے رب کے بھیجے ہوئے فرشتوں کو کیا جواب دیتا ہوں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: یادرہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی بہت سے مواقع پر تعریف فرمائی ۔ ایک دفعہ فرمایا ’’عمرو سچے مومن ہیں۔‘‘ ایک دفعہ فرمایا ’’عمرو بن عاص قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں۔‘‘ ایک دفعہ ان کے حق میں یوں دعا فرمائی ’’یا اللہ ! عمرو بن عاص کی مغفرت فرما۔‘‘ ایک اور موقع پر دعافرمائی ’’اللہ عمرو پر رحم فرما۔‘‘ واللہ اعلم بالصواب مسئلہ134 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خچر عذاب قبر کی آواز سن کر خوف زدہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو عذاب قبر سے پناہ مانگنے کا حکم دیا۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ اَبُوْسَعِیْدٍ رضي اللّٰه عنه وَ لَمْ اَشْھَدْہُ مِنَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَلٰکِنْ حَدَّثَنِیْہِ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ بَیْنَمَا النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِیْ حَائِطِ لَبَنِی النَّجَّارِ عَلْی بَغْلَۃٍ لَہٗ وَنَحْنُ مَعَہٗ اِذْ حَادَتْ بِہٖ فَکَادَتْ تُلْقِیْہِ وَاِذَا اَقْبُرٌ سِتَّۃٌ اَوْخَمْسَۃٌ اَوْ اَرْبَعَۃٌ قَالَ کَذَا کَانَ یَقُوْلُ الْجُرَیْرِیُّ فَقَالَ :(( مَنْ یَعْرِفُ اَصْحَابَ ہَذِہِ الْاَقْبُرِ؟)) فَقَالَ رَجُلٌ : اَنَا ، قَالَ:(( فَمَتٰی مَاتَ ہٰؤُلَآئِ ؟)) قَالَ: مَاتُوْا فِی الْاِْشْرَاکِ فَقَالَ (( اِنَّ ہٰذِہِ الْاُمَّۃَ تُبْتَلٰی فِیْ قُبُوْرِہَا فَلَوْلاَ اَنْ لَا تَدَافَنُوْا لَدَعَوْتُ اللّٰہَ اَنْ یُسْمِعَکُمْ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ الَّذِیْ اَسْمَعُ مِنْہُ ))ثُمَّ اَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہٖ فَقَالَ : ((تَعَوَّذُوْا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ)) فَقَالُوْا : نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ فَقَالَ : ((تَعَوَّذُوْا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ )) فَقَالُوْا نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ قَالَ : (( تَعَوَّذُوْا بِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَ مَا بَطَنَ)) قَالُوْا نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَ مَا بَطَنَ قَالَ : ((تَعَوَّذُوْ ا بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ )) قَالُوْا نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے یہ حدیث (خود) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنی بلکہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے سنی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنی نجار کے باغ میں ایک خچر پر جارہے تھے ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خچر بدکا ، قریب تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرا
Flag Counter