تحریکات حقوق نسواں کے نام! ہم پورے خلوص اور جذبہ ہمدردی کے ساتھ تمام تحریکات حقوق نسواں کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے طرز معاشرت کا ، عقیدہ کے طور پر نہ سہی ، ایک اصلاحی تحریک کے طور پر ہی سہی،سنجیدگی سے مطالعہ کریں اور پھر بتائیں کہ …! بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کی سنگ دلانہ رسم کا خاتمہ کس نے کیا؟ ایک ایک عورت کے ساتھ بیک وقت دس دس مردوں کے نکاح کی جاہلانہ رسم کس نے مٹائی؟ عورتوں کو مردوں کے ظلم اور جبر سے بچانے کے لئے لامحدود طلاقوں کا ظالمانہ قانون کس نے منسوخ کیا؟ بیٹی کی پرورش اور تربیت پر جہنم کی آگ سے بچنے کا مژدہ جانفزا کون لے کر آیا؟ عورت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی بنیاد کس نے ڈالی؟ عورت کی مرد کے ساتھ فطری مساوات کا علم کس نے بلند کیا؟ عورت کو فکر معاش سے باعزت اور باوقار آزادی کس نے دلائی؟ |