Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

صِفَاتُ الزَّوْجَۃِ الْاَمْثَلَۃِ مثالی بیوی کی خوبیاں مسئلہ نمبر43:کنواری ،شریں گفتار ،خوش مزاج ،قناعت پسند ،شوہر کا دل لبھانے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورت بہترین رفیقہ حیات ہے۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَالِمِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ عَدِیْمِ بْنِ سَاعَدَۃِ الْأَنْصَارِیِّ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((عَلَیْکُمْ بِالْأَبْکَارِ فَاِنَّہُمْ اَعْذَبُ اَفْوَاہًا وَاَنْتَقُ اَرْحَامًا اَرْضٰی بِالْیَسِیْرِ)) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1](صحیح) حضرت عبدالرحمٰن بن سالم بن عتبہ بن عدیم بن ساعدہ انصاری اپنے باپ سے اور اس نے اپنے دادا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کنواری عورتوں سے نکاح کرو کہ وہ شیریں گفتار ہوتی ہیں زیادہ بچے جنتی ہیں اور تھوڑی چیز پر جلد خوش ہو جاتی ہیں۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِیْ غَزْوَۃٍ فَلَمَّا قَفَلْنَا کُنَّا قَرِیْبًا مِنَ الْمَدِیْنَۃِ، قُلْتُ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! اِنِّیْ حَدِیْثُ عَہْدٍ بِعُرْسٍ قَالَ ((تَزَوَّجْتَ ؟ )) قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ ((أَ بِکْرًا اَمْ ثَیِّبًا؟)) قُلْتُ : بَلْ ثَیِّبًا ، قَالَ ((فَہَلاًّ بِکْرًا تُلاَعِبُہَا وَ تُلاَعِبُکَ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم ایک غزوہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب ہم واپس ہوئے تو مدینہ کے قریب میں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ’’کیا تو نے شادی کی ہے؟‘‘میں نے عرض کیا ’’ہاں!‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کنواری سے
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter