Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

اَنْــــــوَاعُ الطَّـــــــلاَقِ طلاق کی اقسام مسئلہ نمبر81:طلاق کی تین اقسام ہیں: 1 اَلطَّلاَقُ الْمَسْنُوْنُ … مسنون طلاق 2 اَلطَّلاَقُ الْبِدْعِیُّ … غیر مسنون طلاق 3 اَلطَّلاَقُ الْبَاطِلُ … باطل طلاق 1-اَلطَّلاَقُ الْمَسْنُوْنُ مسنون طلاق مسئلہ نمبر82:حیض سے پاک ہونے کے بعد جبکہ بیوی سے صحبت نہ کی ہو، حالت ِ طہر میں بیوی کو ایک طلاق دینی چاہئے، دوران عدت بیوی کو اپنے ساتھ گھر میں رکھ کر اس کا نان نفقہ ادا کرنا چاہئے ، یہ مسنون طلاق ہوگی۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّہٗ طَلَّقَ اِمْرَأَتَہٗ وَ ہِیَ حَائِضٌ فِیْ عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَسَأَلَ عُمَرُ ابْنَ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَنْ ذٰلِکَ ، فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ثُمَّ لِیَتْرُکْہَا حَتّٰی تَطْہَرُ ثُمَّ تَحِیْضَ ثُمَّ تَطْہَرُ ثُمَّ اِنْ شَآئَ اَمْسَکَ بَعْدُ وَ اِنْ شَآئَ طَلَّقَ قَبْلَ اَنْ یَّمَسَّ فَتِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ اَمَرَا اللّٰہُ اَنْ یُطَلَّقَ لَہَا النِّسَآئُ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1]
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter