Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

اَہَمِیَّۃُ حُقُوْقِ الزَّوْجِ شوہر کے حقوق کی اہمیت مسئلہ نمبر52:جو عورت اپنے شوہر کا حق ادا نہیں کر سکتی وہ اللہ کا حق بھی ادا نہیں کر سکتی۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ اَوْفٰی رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ لاَ تُؤَدِّی الْمَرْأَۃُ حَقَّ رَبِّہَا حَتّٰی تُؤَدِّیَ حَقَّ زَوْجِہَا وَ لاَ سَأَلَہَا نَفْسَہَا وَ ہِیَ عَلٰی قَتَبٍ لَمْ تَمْنَعْہُ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ (صحیح) حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ذات کی قسم!جس کے ہاتھ میں میری جان ہے عورت اس وقت تک اپنے رب کا حق ادا نہیں کر سکتی جب تک اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے عورت اگر پالان (گھوڑے یا اونٹ پر بیٹھنے کے لئے استعمال کی جانے والی گدی )پر سوار ہو اور مرد اسے بلائے تو عورت کو انکار نہیں کرنا چاہئے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر53:کسی عورت کے لئے اپنے شوہر کے حقوق کما حقہ ادا کرنا ممکن نہیں۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( حَقُّ الزَّوْجِ عَلٰی زَوْجَتِہٖ اَنْ لَوْ کَانَتْ بِہٖ قَرْحَۃٌ فَلَحَسَتْہَا مَا اَدَّتْ حَقَّہٗ )) رَوَاہُ الْحَاکِمُ وَابْنُ حَبَّانَ وَابْنُ اَبِیْ شَیْبَۃَ وَالدَّارُ قُطْنِیُّ وَ الْبَیْہَقِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’شوہر کا بیوی پر حق اس قدر ہے کہ اگر شوہر کو زخم آ جائے اور بیوی اس کو چاٹ لے تب بھی شوہر کا حق ادا نہیں کر سکتی۔‘‘
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter